6سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) 6سالہ بچی سے زیادتی کے ملز م کو گرفتار کر لیا گیا۔ ریس کورس پولیس کو متاثرہ بچی کی والدہ نے درخواست دی کہ ملزم عبدالرحمان اُسکی بیٹی کو پیسوں کا لالچ دے کر اپنے گھر لے گیا ۔۔
اور وہاں اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا، متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔