فاطمہ واجد کی فیڈرل بورڈ میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) راولاکوٹ کے قریبی گاؤں میدان سے تعلق رکھنے والی فاطمہ واجد نے فوجی فاؤنڈیشن سکول مورگاہ سے میٹرک کے امتحان میں 1100 میں سے 1084 نمبر حاصل کر کے فیڈرل بورڈ میں مجموعی طور پر تیسری جبکہ اپنے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
فاطمہ نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا فضل، والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی بہتر رہنمائی اور محنت کا نتیجہ قرار دیا اور مستقبل میں ملک کی خدمت کرنے کا بھی عزم کیا ہے۔