تحریک لبیک کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، پاکستان سنی تحریک

تحریک لبیک کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، پاکستان سنی تحریک

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان سنی تحریک راولپنڈی ڈویژن کے صدر علامہ عطا الرحمن دھنیال، ڈویژنل جنرل سیکرٹری علامہ حافظ غلام جیلانی چشتی، ڈاکٹر محمد طیب رضا اور محمد وقاص عباسی نے کہا ہے ۔

کہ تحریک لبیک کے تمام مطالبات جمہوری ہیں جنہیں تسلیم کیا جانا چاہیے، حکومت مظاہرین سے مذاکرات کیلئے فوری طور پر کمیٹی تشکیل دے، اسرائیلی مصنوعات پر سرکاری طور پر پابندی عائد کرکے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔ فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر اسرائیلی صدر پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جانا چاہئے، عالمی عدالت انصاف کی حکم عدولی پر دنیا اسرائیل کا سوشل بائیکاٹ کرے۔ راولپنڈی سیکرٹریٹ سے جاری مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا حکومت کو جمہوری طرز عمل اختیار کرتے ہوئے جمہوری اقدار اور روایات کو پروان چڑھانا چاہیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں