مری:ہو ٹل انتظامیہ کے انکار پر پنجاب ٹور ازم سکواڈ نے سیاح فیملی کو رقم واپس دلا دی

مری (نمائندہ دنیا) مری میں تعینات پنجاب ٹورازم سکواڈ نے ملتان سے آئی سیاح فیملی کی 3روزہ بکنگ کینسل کروا کر ادا کی گئی رقم واپس دلا دی۔
مذکورہ فیملی نے تین دن کیلئے ہوٹل میں کمرا بک کیا ہوا تھا لیکن ایمر جنسی کی وجہ سے ایک دن بعد گھر واپس جانا پڑا تو ہوٹل انتظامیہ نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا جس پر فوراً ایکشن لیتے ہوئے پنجاب ٹورازم سکواڈ نے سیاح فیملی کو مطلوبہ رقم واپس دلوا دی۔