راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 5منشیات فروش گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے 5منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے چرس اور شراب برآمد کر لی۔
سول لائنز پولیس نے ملزم عادل سے ڈیڑھ کلو چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عبدالرشید سے 10لٹر شراب، ملزم زین سے 10لٹر شراب، دھمیا ل پولیس نے ملزم اشفاق سے 5لٹر شراب، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم سنی انیل جارج سے 2لٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔