نذیر ڈھوکی کی رسم قل، وزیراعلیٰ سندھ و دیگر رہنماؤںکی شرکت

 نذیر ڈھوکی کی رسم قل، وزیراعلیٰ سندھ و دیگر رہنماؤںکی شرکت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر جو گوٹھ (خیرپور) میں بلاول بھٹو زرداری کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے انتقال پر ان کے ورثاء سے تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ سید خورشید شاہ، صوبائی وزراء ناصر شاہ، ضیاء الحسن لنجار، پرسنل سٹاف آفیسر ٹو چیئرمین پیپلز پارٹی جنید سلیم، سینیٹر اسلم ابڑو، سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، جاوید شاہ، بیرسٹر ہالار وسان، بچل شاہ اور دیگر موجود تھے۔ مراد علی شاہ نے نذیر ڈھوکی کی رسم قل میں بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں