آر ڈبلیو ایم سی اہلکار دوران بارش صفا ئی میں مصروف رہے

آر ڈبلیو ایم سی اہلکار دوران بارش صفا ئی میں مصروف رہے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یوم عاشور کے جلوس کے اختتام پر شہر کو زیرو ویسٹ کیا، بارش کے باوجود ورکرز روٹ کی صفائی پر تعینات رہے اور کلیئر کر تے رہے۔

جلوس سے قبل اور بعد میں بھرپور صفائی کے بعد چونے کا چھڑکائو کر دیا گیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے شہر کے مسلسل دورے کر کے صفائی کا معائنہ کیا اور احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بھی شہر کے دورے کئے اور صفائی انتظامات کو بہترین قرار دیتے ہوئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو سراہا، تمام آپریشن سٹاف کی چھٹیاں منسوخ رہیں اور وہ دن اور رات کی شفٹوں میں مسلسل کام کرتے رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں