اندھے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار، جسمانی ریمانڈ حاصل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)تھانہ کراچی کمپنی اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس ٹیموں نے شہری کے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کرکے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، تھانہ سبزی منڈی کے ایریا سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت شفیق الدین کے نام سے ہوئی، خصوصی پولیس ٹیم نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اشرف مسیح کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا جس نے انکشاف کیا کہ کراچی کمپنی کے علاقہ سے اغواء کر کے فائرنگ سے قتل کیا۔