سٹریٹ کرائم میں ملوث ملا گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

سٹریٹ کرائم میں ملوث ملا گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملا گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

آر اے بازار پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت عمر عرف ملا، وقار اور عباس کے ناموں سے ہوئی، پولیس کے مطابق ملزمان سے چھینی گئی رقم 1لاکھ 25ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں بائیک چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتارکر کے چوری شدہ موٹرسائیکل اور سپیئر پارٹس برآمدکر لئے گئے، تھانہ کہوٹہ پولیس نے مطلوب ملزم عمر کو گرفتارکر برآمدکر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں