ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک اشاروں کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ٹریفک کنجیشن یونٹ کے علاوہ اضافی خصوصی دستے بھی تشکیل دیئے گئے جو ایسے ڈرائیورزکے خلاف سخت قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر سرفراز ورک نے زونل افسران کو ہدایت کی کہ ٹریفک اشاروںکی خلاف ورزی کرنے والوں سے ہرگز رعایت نہ برتی جائے جو اپنے اور دوسروں کیلئے حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ آگاہی ونگ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے نقصانات کی آگاہی دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں