روٹری کلب اسلام آباد کی صدارتی انسٹالیشن تقریب، شبیر ملک نے حلف اٹھایا

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)روٹری کلب اسلام آباد میٹرو پولیٹن کی 38 ویں صدارتی انسٹالیشن کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، شبیر ملک نے صدارت کا حلف اٹھایا۔
مہمان خصوصی چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا روٹری کلب اسلام آباد کی پسماندہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کے کیوبز کی فراہمی، شجرکاری، ہیلتھ کیمپس اور تعلیم کی سہولیات قابل تعریف منصوبے ہیں۔ اس موقع پر عدنان صبور، مسرور شیخ، عمران غزنوی، عذرا یاسمین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں سرٹیفکیٹس اور ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔