آئی جی کی کھلی کچہری:مسائل سنے، حل کیلئے احکامات جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، انہوں نے شہریوں اور پولیس افسروں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔
آئی جی اسلام آباد نے افسروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے، فرائض میں غفلت و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس کو بھجوائیں۔ تمام زونل افسران اور ایس ایچ اوز اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل حل کریں۔