سی ڈی اے: ڈیجیٹل پارکنگ سافٹ ویئر تیار، ہارڈ ویئر وراں ماہ پہنچے گا

سی ڈی اے: ڈیجیٹل پارکنگ سافٹ ویئر تیار، ہارڈ  ویئر وراں ماہ پہنچے گا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے کی جانب سے ڈیجیٹل پارکنگ منصوبے کا سافٹ ویئر تیار کرلیا گیا، ہارڈ ویئر رواں ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گا۔

 پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم کے تحت پچاسی ہزار سے زائد پراپرٹی فائلز کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے جس کیلئے ایپ تیار کر لی گئی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت مختلف منصوبوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے بارے میں اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ کیس مینجمنٹ سسٹم پر کام جاری ہے جس کے تحت شہریوں کو 130 سے زیادہ سہولیات موبائل فون پر دستیاب ہونگی۔ برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ، پراپرٹی ٹیکس اور دیگر میونسپل فنکشنز کی ڈیجیٹلائزیشن شروع کی جارہی ہے، پراپرٹی مینجمنٹ سسٹم پر کام جاری ہے جس کے تحت 85000 سے زائد پراپرٹی کی فائلز کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا جس کیلئے ایپ ٹرائل فیز میں ہے۔ محمد علی رندھاوا نے کہا ڈیجیٹل پارکنگ کی نگرانی کیلئے نامور تھرڈ پارٹی کی خدمات لی جائیں، حاصل ریونیو ان مقامات کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش پر خرچ کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا ڈیجیٹل پارکنگ سے حاصل ہونے والے ریونیو سے ان مقامات پر آنے والے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں