رتہ امرال سے قتل کیس میں مطلوب ملزم گرفتار

رتہ امرال سے قتل کیس میں مطلوب ملزم گرفتار

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تھانہ رتہ امرال پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔۔۔

دانیال نامی ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ رنجش کی بنا پر چاقو اور ڈنڈوں کے وار کرکے شہری ارشد کو زخمی کر دیا تھا جو دوران علاج معالجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔، واقعہ کا مقدمہ چند دن قبل تھانہ رتہ امرال میں درج کیا گیا تھا، ملزم کے دیگر 2ساتھی فیاض اور احتشام پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں