شہر کی دنیا:- ریل لگیج وان میں اوورلوڈنگ،زائد نرخوں کی وصولی معمول

ریل لگیج وان میں اوورلوڈنگ،زائد نرخوں کی وصولی معمول

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
   ریل لگیج وان میں اوورلوڈنگ،زائد نرخوں کی وصولی معمول

راولپنڈی (خاورنوازراجہ) ریلوے راولپنڈی ڈویژن حکام کی مبینہ ملی بھگت سے ٹرینوں کے لگیج وان میں اوورلوڈنگ اور نرخ سے زائد وصولی معمول بن گیا ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس مد میں ریلوے کو روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہاہے جبکہ لگیج وان میں اوور لوڈ نگ سے کوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتا ہے ، ریلوے ملازمین نے وزارت ریلوے کے اعلیٰ حکام سے لگیج وان میں اوور لوڈ نگ اور اوور چارجنگ کی انکوائری کا مطالبہ کردیا ۔ذ رائع نے بتایاکہ ریلوے راولپنڈی کی مبینہ ملی بھگت سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والی ٹرینوں کے لگیج وان میں سامان زائد لوڈ کیا جا تا ہے اور مقرر کردہ فی کلو 25 روپے سے زائد 50 سے 100 روپے تک وصول کیے جاتے ہیں ۔ گزشتہ روز ایک ٹرین کے لگیج وان میں 10 ٹن سامان کے بجا ئے 21 ٹن سے زائد سامان رکھاگیاتھاجس کی وجہ سے ٹرین کا لگیج وان ٹوٹ گیا اور ٹرین حادثے سے بال بال بچی ، ریلوے ملازمین نے  لگیج وان ٹوٹنے کے واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں