آر آ ئی سی ، نیااپوائنٹمنٹ سسٹم ،30مریضوں کا بغیر قطار علاج
راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نیا اپوا ئنٹمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا گیا جس کے تحت روزانہ 30 مریضوں کا بغیر کسی قطار کے علاج کیا جاتا ہے جبکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کے لیے علیحدہ کاؤنٹر بھی بنایا گیا ہے ۔
ترجمان آر آئی سی کا کہنا تھا کہ مریضوں کو انکے گھروں میں مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور پریس کلب کے تمام ممبران کا علاج مفت کیا جاتا ہے ۔پولیس کے لیے علیحدہ کاؤنٹر بنایا گیا ہے ۔ گاڑیوں کی پارکنگ کا نظام اور ٹک شاپ کو مینوئل سے کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ وہاں مریضوں کو خوار کیا جا تاہے ، ڈاکٹرز و عملہ کا رویہ نہایت جارحانہ اور ہتک آمیز ، گھربھیجی جانیوالی ادویات پوری نہیں ہو تیں ، پریس کلب کے ممبران کو ٹرخا دیا جا تا ہے ، پارکنگ کی فیس زیادہ اور گھنٹوں کی حساب سے لی جا تی ہے ۔