کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی، 114ملازمین ہٹا کر نئے تعینات

کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی، 114ملازمین ہٹا کر نئے تعینات

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے سی ای او نے ٹیکس ر یکوری میں مسلسل ناکامی پر ٹیکس برانچ اور ریونیوربرانچ میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 114 ملازمین کوان کے عہدوں سے ہٹا کرنئی ملازمین تعینات کردیئے ۔

 سی ای او کی جانب سے جاری کردہ ملازمین کے ٹرانسفر لیٹر کے مطابق کینٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 1میں ٹیکس کلکٹر 8افسران کو تعینات کیا گیا جن میں 3کلرک ، ایک مالی ایک پمپ آپریٹر ایک ڈ ی ای ا و ، ایک جے سی او اور صرف ایک ٹیکس کلکٹر ہے ، وارڈ نمبر دو میں 10ٹیکس کلکٹرز کو تعینات کیا گیا ہے جن میں چار نائب قاصد ایک پمپ آپریٹر ایک فائر فائٹر دو ٹیکس کلکٹراور ایک جونیئر بلڈنگ چیکر شامل ہے ،وارڈ نمبر 3میں 18ٹیکس کلکٹرز تعینات کیے گئے جن میں 4نائب قاصد5ٹیکس کلکٹر، نائب قاصد و پمپ آپریٹر شامل ہیں، وارڈ نمبر 4میں 11ٹیکس کلکٹرزتعینات کیے گئے جن میں 6نائب قاصد ایک سی ای او کا اردلی اور ایک کلرک ایک ریشپنسٹ شامل ہے ، وارڈ نمبر 5میں 10 ٹیکس کلکٹر زکو تعینات کیا گیا ہے جن میں ایک سینیٹر ی سپر وائزر تین نائب قاصد و دیگر شامل ہیں ۔وارڈ نمبر 6 میں 8ٹیکس کلکٹرز کو تعینات کیا گیا جن میں5نائب قاصد، دو ٹیکس کلکٹر،ایک کلرک شامل ہے ، وارڈ نمبر 7میں9ٹیکس کلکٹرز کو تعینا ت کیا گیا جن میں دو نا ئب قاصد ایک پمپ آپریٹر، کلرک و دیگر شامل ہیں، وارڈ نمبر 8میں 10ٹیکس کلکٹرز کو تعینات کیا گیا ہے جن میں 4نائب قاصد، دو بل تقسیم کرنے والے اور دو ٹیکس کلکٹرشامل ہیں، وارڈ نمبر 9میں 13ٹیکس کلکٹرز ہیں جن میں 6نائب قاصد چار کلرک ایک پمپ آپریٹر ایک ٹیکس سرویئر شامل ہے ، وارڈ نمبر 10میں 11ٹیکس کلکٹرز تعینات کیے گئے جن میں 2نائب قاصد پانچ کلرک ایک بلڈنگ چیکر ایک ٹیکس سرویئر ، ایک ٹیکس کلکٹر شامل ہے ، اسی طرح ریکارڈ برانچ 6نائب قاصد وں کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ کینٹ بورڈ کے ملازمین نے ڈی جی ملٹری لینڈز اور سٹیشن کمانڈر وصدر کینٹ بورڈ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں