راولپنڈی ، مختلف علاقوں سے منشیات فروشوں سمیت 9 ملزم گرفتار

راولپنڈی ، مختلف علاقوں سے منشیات فروشوں سمیت 9 ملزم گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کر کے 75 لٹر شراب، آدھا کلو چرس، چار پستول اور ایک چھری برآمد کرلی۔

تھانہ نصیر آباد پولیس نے عاصم محمود سے 40 لٹر، تھانہ آراے بازار پولیس نے شوکت سے 30 لٹر ، تھانہ روات پولیس نے گلفراز سے 5 لٹر شراب، تھانہ کلر سیداں پولیس نے مظہر اقبال سے 520 گرام چرس، تھانہ سول لائنز پولیس نے ریاست سے پستول، عبدالحنان سے پستول ، تھانہ صدر واہ پولیس نے محمد علی سے پستول، تھانہ گوجر خان پولیس نے ارسلان ساجد سے پستول اور چکری پولیس نے ثاقب سے ایک چھری برآمد کی ۔ مقدمات درج کر لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں