قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سرچ آپریشنز، کوائف چیکنگ
راولپنڈی ( خبر نگار) راولپنڈی پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے اورکوائف چیک کیے۔
گزشتہ روز تھانہ سٹی، مورگاہ، آر اے بازار اور تھانہ چونترہ کے مختلف علاقوں میں کئے گئے سرچ آپریشنز میں ضلعی پولیس اور دیگر قانونی نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر 56 گھروں، 80 دکانوں، 3 ہوٹلوں ،12 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور انفرادی طور پر 250 سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔