ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ چونترہ پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نوید نے 15 پر کال کی کہ 5بندے گاڑی میں آئے، مارا پیٹا اور رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر تحقیقات کیں لیکن ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کرلیا۔