بی آ ئی ایس پی مستحقین کو جنوری سے 13500روپے ملیں گے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن بی آ ئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد رواں سال کے آخر تک 1کروڑ تک پہنچ جائے گی۔۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی شکرگزار ہوں جنہوں نے مالی بجٹ میں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں بینظیر کفالت کی سہ ماہی قسط کو جنوری 2025سے 10500روپے سے بڑھا کر 13500روپے کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زونل آفس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ رجسٹریشن سینٹرز کے ذریعے مستحق گھرانوں کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ مستحق خواتین اور انکے گھرانوں کیلئے بینظیر سکل ٹریننگ پروگرام کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔