اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں پہلی سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔۔۔
ابتدائی طور پر مرکز G-8 میں ڈیجیٹل پارکنگ کی سافٹ لانچنگ کی گئی ، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جمعہ کے روز ڈیجیٹل پارکنگ کا دورہ کیا ،انہیں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ڈیجیٹل پارکنگ میں مفت گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کا مقصد عوام الناس میں ڈیجیٹل پارکنگ سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے ، ڈیجیٹل پارکنگ میں گاڑی میں بیٹھے ہوئے ٹکٹ حاصل کیاجا سکتاہے ادائیگی بھی ڈیجیٹل پیمنٹ کے ذریعے کی جاسکے گی، پہلے مرحلے میں مرکز ایف سیون اور سینٹورس، بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز کیا جائے گا جس کے بعد شہر کے مختلف کاروباری مراکز میں بھی اسے لانچ کیا جائے گا ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈیجیٹل پارکنگ سے حاصل ہونے والا ریونیو اسی مارکیٹ کی اپ لفٹ پر استعمال کیا جائے گا۔