مری میں رات 12بجے کے بعد تجاوزات کیخلاف آ پریشن

مری میں رات 12بجے کے بعد تجاوزات کیخلاف آ پریشن

مری (نمائندہ دنیا) مال روڈ پر تجاوزات کے خلاف مری انتظامیہ نے رات گئے آپریشن کرکے مال روڈ کو تجاوزات سے پاک کردیا ۔۔۔

اس موقع پر بیسیوں دکانوں کے اضافی شیڈ، دیواریں منہدم کی گئیں ، پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ، زیادہ ترتجاوزات مال روڈ کے تاجروں کی طرف سے رضاکارانہ طورپرختم کردی گئی تھیں جبکہ باقی ماندہ تجاوزات کوہیوی مشینری کے ذ ریعے ختم کردیا گیا ،آ پریشن رات 12 بجے کے بعد کیا گیا جو صبح تک جاری رہا، آپریشن کی ڈیڈ لائن رات بارہ بجے ختم ہوگئی تھی جس کے بعد آپریشن کا آغاکیا گیا ۔آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہریار شیرازی ، اسسٹنٹ کمشنرمری عبد الوہاب ،چیف آفیسر فضل کریم نے کی جبکہ مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین مرزاسہیل بیگ ،صدرسہراب احمد عباسی، جنرل سیکرٹری حاجی ناصر عباسی ،شاہدممتاز اوردیگرعہدیداران بھی ہمراہ تھے ۔ متاثرہ تاجروں نے انتظامیہ کی جانب سے اس آپریشن کو من پسند کارروا ئی قرار دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں