اساتذہ تعلیم قوم تک منتقل کرنے کا ذریعہ مسائل کا ازالہ کیا جائے:عامر صدیقی
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر عامر صدیقی نے عالمی یوم معلم پر کہا تعلیم سے فیض یاب ہو کر ہی ترقی و خوشحالی کی منازل طے ہو سکتی ہیں۔
اساتذہ تعلیم قوم تک منتقل کرنے کا ذریعہ ہیں، آج کا دن اساتذہ کرام کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا متقاضی ہے، انہوں نے کہا علم پیغمبروں کی میراث ہے، استاد کی عزت سے زندگی کو سنوارا جاسکتا اور درسگاہوں کو رونق ملتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے قوم کے معماروں کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جائے۔