گوجر خان میں محکمہ مال کے دفتر سے اہم ریکارڈ چوری کر لیا گیا

راولپنڈی (خبرنگار ) گوجر خان میں محکمہ مال کے دفتر سے اہم ریکارڈ چوری کر لیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ گوجرخان پولیس کو حبیب الرحمن نے بتایا کہ9 اکتوبر کو میں اپنے دفتر واقع یونین کونسل بھڈانہ پہنچا تو میرے دفتر کا تالا کھلا ہوا تھا میں نے ریکارڈ کا معائنہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ پٹوار سرکل رتالہ کے موضع بورگی کرم چند کے رجسٹر حقداران زمین 2014-2015 تین جلد مکمل و زیر کار رجسٹر حقداران زمین 2021-2020 چار جلد مکمل، ایک جلد انتقالات نمبری 41 از انتقال 1914 تا انتقال 1958 کل انتقالات 44 رجسٹر خسرہ گرداوری زیر کار مکمل و موضع رتالہ، فرد بدر موضع بورگی کرم چند ایک جلد رجسٹر حقداران زمین 2008-2009 دو جلد ریکارڈ غائب پایا گیا ، دفتر کا تالا کھلا تھا اور کھڑ کی کی جالی کاٹی گئی تھی ۔