جی بی کو نسل ٹیلی کام سروسز کے نئے منصوبے بنانے میں ناکام

 جی بی کو نسل ٹیلی کام سروسز کے نئے منصوبے بنانے میں ناکام

اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) گلگت وبلتستان کونسل نے گزشتہ تین مالی سالوں میں گلگت وبلتستان کے دورافتادہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کیلئے کو ئی نیا منصوبہ نہیں بنا یا ۔

 آڈیٹر جنرل پاکستان کے مطابق نئے منصوبے نہ بنانے سے یونیورسل سروس فنڈ کے 53کروڑ19لاکھ روپے کے فنڈ کااستعمال نہیں ہوسکا ۔ آڈیٹر جنرل پاکستان رپورٹ کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کے تحت یونیورسل سروس فنڈ (یوایس ایف ) دورافتادہ علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی وسعت و فراہمی کا ذمہ دار ہے ، گلگت وبلتستان کونسل سیکرٹریٹ نے ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لیے گزشتہ تین سال سے نئے منصوبے یوایس ایف کونہیں د یئے ۔ کونسل کے مطابق گلگت وبلتستان کی حیثیت کے حوالے سے معاملہ وفاقی حکومت کے پاس زیرالتوا ہونے کی وجہ سے منصوبے نہیں دیئے گئے ہیں۔ آڈیٹرجنرل پاکستان نے کہا ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کے مطابق گلگت وبلتستان میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسزکے منصوبے شروع کرنے اور ڈیپوٹیشن پرٹیکنیکل ٹیم کی تعیناتی کیلئے تجاویز کاجائزہ لینا چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں