پی آ ئی اے کی بندر بانٹ نہیں ہونے دینگے ، چیئر مین پیپلز لیبر بیورو
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پیپلز لیبر بیورو کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ نجکاری کے نام پر پی آئی اے کی بندر بانٹ نہیں ہونے دینگے۔۔۔
سنگل بولی پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی ہے، پی آئی اے نے گزشتہ سال نو ارب روپے کا خالص منافع کمایا، نجکاری کیخلاف ہفتہ وار احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر ہدایت اللہ خان و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔