منشیات کیس میں مجرم کو 14سال قید، 4 لاکھ روپے جرمانہ
راولپنڈی(خبرنگار)منشیات سپلائی کرنے والے مجرم عبد القیوم کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
مجرم عبدالقیوم سے 5 کلو 986 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا۔