چودھری سالک حسین کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

چودھری سالک حسین کی  ہندو  برادری کو  دیوالی کی مبارکباد

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چودھری سالک حسین نے پاکستان کی ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا۔۔۔

 پاکستان میں دیوالی کا تہوار منانا ہمارے ثقافتی تنوع کی علامت ہے ،پاکستان میں اقلیتوں کو تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔ دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے جس میں اچھائی برائی پر فتح مند ہوتی ہے ،اس موقع پر تمام ہندو برادری کو مبارکباد پیش کر تے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں