اسلام آباد:4 اشتہاریوں سمیت 13جرائم پیشہ افراد گرفتار
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے 4 اشتہاریوں سمیت 13 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے 2,440 گرام چرس، 20 لٹر شراب، 150 گرام ہیروئن اور 5 پستول برآمد کرلیے۔
ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے ۔کارروا ئیاں تھانہ سیکرٹریٹ ،تھانہ انڈسٹریل،تھانہ سبزی منڈی ،تھانہ رمنا ،تھانہ سنگجانی ،تھانہ کورال اور تھانہ بہارہ کہوپولیس ٹیمو ں نے کیں ۔ملزمان میں فیضان منیر ،سعید احمد ،ناصر عباس ،محمد ارشد ،عمرفاروق ،اکرام ،حبیب اللہ ،اقرار خان اور محمد علی شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں خصوصی مہم کے دوران چاراشتہار ی مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل لائی گئی۔