اسلام آباد: 3اشتہاریوں سمیت 13 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

 اسلام آباد: 3اشتہاریوں سمیت 13 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے 3 اشتہار یوں سمیت 13جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے 10لٹر شراب ،560گرام چرس ،559گرام ہیروئن اور 7پستول برآمد کر کے مقدما ت درج کر لیے ۔

کاررو ا ئیاں تھانہ آبپارہ ،تھانہ سنگجانی،تھانہ ہمک،تھانہ کوہسار،تھانہ سمبل اور تھانہ کورال پولیس ٹیمو ں نے کیں ۔ ملزمان میں احسن ،سلمان خان ،شفیق اختر،زاہد علی نصیب ،شیرزمان ،ایان امجد ستی ،حسن ،عبدالحمید،یاسر اقبال اور فاخر شامل ہیں ۔ علاوہ از یں خصوصی مہم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث تین اشتہاریوں کی گرفتار ی بھی عمل لائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں