کنٹونمنٹ بورڈ،ترقیاتی منصوبوں کیلئے 16 کروڑ روپے مختص

کنٹونمنٹ بورڈ،ترقیاتی منصوبوں  کیلئے 16 کروڑ روپے مختص

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے مالی سال 25/2024کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 16کروڑ روپے مختص کر دیئے۔

اس فنڈز سے وارڈ نمبر ایک سے دس تک سٹرکوں کی مرمت، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، پارکوں کی تزئین و آرائش، ٹریفک سگنلز کی مرمت، روڑ مارکنگ، سپیڈ بریکر، نکاسی آب، سیوریج لائنوں سمیت 9منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ 4کروڑ کی لاگت سے وارڈ نمبر ایک تا دس میں مختلف عمارتوں کی مرمت، 2کروڑ روپے کی لاگت سے سٹرکوں کی مرمت، 5کروڑ روپے کی لاگت سے نکاسی آب اور سیوریج کی مرمت، 1کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت سے کوڑے کے ڈبے، فٹ پاتھ، پارکس، لوہے کی گرل کی مرمت، 1کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت سے سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنلز کی مرمت کی جائے گی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں