اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ناگزیر:پائیدار ترقی کانفرنس

اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ناگزیر:پائیدار ترقی کانفرنس

اسلام آباد(نیوز رپورٹر،خصوصی رپورٹر) ملک میں سست معاشی ترقی اور بڑھتی ہوئی غربت کے خاتمہ کیلئے پالیسی سازوں کو ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔

 جن کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور معیشت کی راہ میں رکاوٹ بننے والے شعبوں کی خامیوں کو دور کیا جا سکے ، کم سے کم اجرت کا تعین بھی مہنگائی کی شرح کے حساب سے ہونا چاہئے ،چیلنجز کے باوجود اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ضروری ہے ، یہ تجاویز ماہرین نے یہاں پائیدار ترقی کانفرنس کے تیسرے روز مختلف اجلاسوں میں پالیسی ڈائیلاگ کے دوران پیش کیں۔ مقررین میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ، پی پی کی رہنما نفیسہ شاہ، ایم این اے ریاض فتیانہ، بحری امورکے وزیر قیصر احمد شیخ،  فرحت اللہ بابر، سینیٹر افراسیاب خٹک ودیگر شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں