ڈیجیٹل مواقع کی فراہمی کیلئے نیشنل یوتھ سمٹ کا انعقاد

  ڈیجیٹل مواقع کی فراہمی  کیلئے نیشنل یوتھ سمٹ کا انعقاد

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) نوجوانوں کو ڈیجیٹل مواقع کی جانب راغب کرنے اور موا قع کی فراہمی کے حوالے سے نیشنل یوتھ سمٹ 2024 کا انعقاد گندھارا ہیریٹیج اینڈ کلچرل سینٹر اسلام آباد میں کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان بھر سے 200 سے زائد نوجوان رہنماؤں، پالیسی سازوں نے شر کت کی ۔ تقریب UNFPA پاکستان کی جانب سے ACT انٹرنیشنل اور وزیرِ اعظم کے یوتھ پروگرام کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا  نوجوان رہنماؤں پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ بڑے خواب دیکھیں اور دیانتداری کے ساتھ با مقصد قیادت کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں