شہدائے قدس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اجتماع
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام شہید حسن نصراللہ و شہدائے قدس کے حوالے سے اجتماع مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو میں منعقد ہوا۔۔
شہدائے قدس کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا، اجتماع میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، علامہ سید علی حسین مدنی، وسیم عباس بلوچ، قاضی وسیم عباس، مولانا مرتضیٰ علوی و دیگر نے خطاب کیا۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا سید حسن نصراللہ و دیگر شہدائے قدس نے اسرائیل کی طاقت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، شہدا تحریک مقاومت کے سر کے تاج ہیں، شہدا نے تحریک آزادی قدس کو نئی زندگی دی۔