میجر (ر) رضوان اللہ بیگ انتقال کر گئے، نمازجنازہ آج ہوگی

میجر (ر) رضوان اللہ بیگ انتقال  کر گئے، نمازجنازہ آج ہوگی

راولپنڈی (دنیا رپورٹ) ہنزہ سے تعلق رکھنے والے میجر (ر) رضوان اللہ بیگ جو ڈی ایم جی 21ویں کامن کے افسر تھے، حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کر گئے۔۔

 میجر (ر) رضوان اللہ بیگ، ہمایوں بیگ کے بیٹے اور سابق فیڈرل سیکرٹری شاہد اللہ بیگ کے بھائی، صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات سبطین احمد، وزیراعلیٰ کے پرسنل سیکرٹری عثمان احمد اور سیشن جج منہاج کے ماموں تھے، مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز پیر دن ڈیڑھ بجے آرمی قبرستان ویسٹریج راولپنڈی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ان کے آبائی علاقے گلگت ہنزہ میں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں