راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 4منشیات فروش گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرکے 2کلو گرام سے زائد چرس اور 30لٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔
جاتلی پولیس نے عنصر سے 1کلو 240گرام چرس برآمد کی، وارث خان پولیس نے آصف سے 550گرام چرس برآمد کی، کینٹ پولیس نے وقاص سے 300گرام چرس برآمد کی جبکہ آر اے بازار پولیس نے ندیم سے 30لٹر شراب برآمد کی۔