ڈینگی کے زہریلے ڈنک جا ری ، مزید 60 مریض ہسپتال داخل
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی شہر میں ڈینگی مچھروں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 60 مریض ہسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں ۔۔۔
راولپنڈی کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں ڈینگی پوزیٹو مریضوں کی تعداد 202 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طورپر راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 5781 ہو گئی ،پوٹھوہارٹاؤن میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 29 ،میو نسپل کارپوریشن میں 7 ، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں 10 ،کہو ٹہ و ٹیکسلا سے ایک ایک مریض زیر علاج ہے ، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ سے 1 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ڈینگی کے 35 ،ہولی فیملی ہسپتال میں 64، جنرل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 16 مریض زیر علاج ہیں ۔