ڈنمارک کے کاربن مارکیٹس منصوبہ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز
اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان میں ڈنمارک کے سفارتخانے اورپالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی نے پاکستان میں کاربن مارکیٹس منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا۔
ڈنمارک کے سفیر جیکب لینالف نے اس حوالے سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس شراکت داری سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر کاربن مارکیٹ کے پائیدار فریم ورک کی مضبوط بنیاد رکھی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں کاروباری اداروں اور صنعتوں، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) کی کاربن مارکیٹ تک رسائی کیلئے کام کریں گے ۔ انہوں نے بتایا منصوبے کا پہلا مرحلہ 2023 میں شروع کیا گیا جس میں 950سے زیادہ پیشہ ور افراد کو کاربن ٹریڈنگ میکنزم کی تربیت دی گئی۔ دوسرے مرحلے کا مقصد پہلے مرحلے کی کامیابیوں کو وسعت دینا ہے جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو کاربن مارکیٹس میں شرکت کے قابل بنایا جائے گا۔