جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ،صدر آزاد کشمیر
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )صدر آزاد کشمیربیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ یوپی یونین مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے ،جنوبی ایشیا میں قیام امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے ۔۔۔
اس سلسلے میں یورپ میں مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی آواز بھرپور انداز میں بلند کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں یورپی یونین کے لیے اعزازی صدارتی مشیر چودھری نصیر احمد سے ایک ملاقات میں کیا۔ صدر نے یورپی یونین کے لیے اعزازی صدارتی مشیر کو ہدایت کی کہ وہ یوپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے پورے شدو مد سے اپنا رول ادا کریں۔ چو دھری نصیر احمد نے صدر آزاد کشمیر کو برسلز کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ۔