پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ سیکرٹری کو پیش
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر ضیاء بتول نے پیرا کی سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے 2021-2023 سیکرٹری وفاقی تعلیم محی الدین احمد کو پیش کی۔
رپورٹ کی نمایاں خصوصیات میں نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن اور ریگولیشن، مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کیلئے تعلیمی تعاون، طلبائ، والدین اور نجی تعلیمی اداروں کے مابین شکایات کا ازالہ، مساوات، کمیونٹی اور سٹیک ہولڈرز کی مشغولیت اور دیگر شعبوں میں پالیسی اصلاحات شامل ہیں۔