عالمی یوم معذوراں، جی ایٹ میں آگاہی واک کا انعقاد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عالمی یوم معذوراں کے سلسلے میں سکیٹر جی ایٹ ٹو میں آگاہی واک منعقد کی گئی۔
صباء صادق پارلیمانی سیکرٹری وزارت انسانی حقوق نے خطاب کرتے ہوئے کہا معذور افراد معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ انھیں خدا کی رحمت تصور کر کے قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔ معذور افراد کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ قائم مقام صدر کریسنٹ لائنز کلب سیدہ سمیرا رضا، ماہر سماجیات سبطین رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا وزارت انسانی حقوق سماجی تنظیموں کو اپنے ایکشن پلان میں شامل کر کے معاشرے میں معذوروں کیلئے انقلاب لاسکتی ہے۔