مری:دوران چیکنگ، 300 لٹر پانی ملا، ناقص دودھ موقع پر تلف

مری:دوران چیکنگ، 300 لٹر پانی ملا، ناقص دودھ موقع پر تلف

مری (نمائندہ دنیا) مری میں غیر معیاری اشیائے خورونوش کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔۔۔

 فوڈ اتھارٹی نے پنڈی مری روڈ پر ناکا لگا کر بڑی کارروائی کے دوران ناقص دودھ سپلائی کرنے والی ایک گاڑی میں موجود 300لٹر پانی ملا دودھ موقع پر تلف کر دیا، ایک دودھ بردار گاڑی کو 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ تین سو لٹر پانی ملا دودھ بہارہ کہو سے مری سپلائی کیا جا رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں