میلوڈی فوڈ پارک تزئین و آرائش جاری، ریستوران کھلے
اسلام آباد(سروے:ماہتاب بشیر، تصاویر/ وہاب چغتائی)جی سکس مرکز میں میلوڈی فوڈ پارک کی تزائین و آرائش کے منصوبے پر کام جاری ہے جو 2002 میں کھانے کے شوقین افراد کیلئے قائم کیا گیا تھا اور اب اسے آذربائیجان کے تعاون سے نظامی سٹریٹ باکو کی طرز پر بنایا جائے گا۔
سروے کے دوران مرمتی کام کے دوران بھی ریستوران کھلے تھے، ناشتے کے دوران بر تنوں میں رنگ و روغن گرنا شروع ہو جاتا ہے، جگہ جگہ ملبہ پڑا ہے، ٹھیکیدار بھی منظر سے غائب تھا۔ ریستوران مالکان و عملے نے بتایا انہیں انتظامیہ نے ہمیں کام بند کرنے کیلئے نہیں کہا۔ ادھر شہریوں کا کہنا تھا تزئین و آرائش ضروری تھی، معلوم ہوا ہے کہ دکانوں، ریستورانوں، چائے خانوں کا بیرونی نقشہ ایک جیسا ہو جائے گا۔ بیٹھنے کے جدید انتظامات اور دیگر سہولیات شامل ہوں گی۔ خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پارک میں دستکاری سٹالز بھی لگا ئے جائیں گے۔ یہ شہر میں کھانے کی مصروف ترین جگہوں میں سے ایک ہے، اب شہری یہاں ایسا محسوس کریں گے جیسے نظامی سٹریٹ باکو میں بیٹھے ہیں۔