عالمی یوم معذوراں:الخدمت کی وہیل چیئرز، دیگر تحائف تقسیم
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن نے خصوصی افراد کے عالمی دن پر 50 اضلاع میں تقریبات کا انعقاد کیا اور خصوصی افراد میں وہیل چیئرز، سفید چھڑیاں، کپڑے اور شوز سمیت دیگر تحائف تقسیم کیے۔
اسلام آباد، گوجرانوالہ، پشاور، گلگت، کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں تقریبات میں خصوصی افراد سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا ہم خصوصی افراد کی زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے پرعزم ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ، فلاح و بہبود اور معاشرتی دھارے میں شامل کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے۔