تعلیمی ادارے جائزہ اجلاس، ضروریات کی لسٹ بنانیکی ہدایت
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ایم این اے حنیف عباسی نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے ہمراہ تعلیمی اداروں کی ترقیاتی سکیمز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔۔۔
آئندہ دس دنوں میں تعلیمی ادروں میں مطلوب تمام ضروریات کی تفصیلی لسٹ مرتب کریں تاکہ متعلقہ فورم پر جلد منظوری لی جاسکے۔ ہمارا مقصد سرکاری اداروں میں ایسی سہولیات فراہم کرنا ہے کہ طلباء کو پرائیویٹ اداروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ نظام تعلیم میں قوم کے ہونہاروں کو آگے بڑھنے کے یکساں موقع فراہم کئے جائیں گے۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا سکولوں میں مسنگ فسیلیٹز ہنگامی بنیادوں پر پوری کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔