محتسب کا گڈ گورننس، انسانی حقوق کے تحفظ میں بنیادی کردار:اعجاز احمد قریشی

محتسب کا گڈ گورننس، انسانی حقوق  کے تحفظ میں بنیادی کردار:اعجاز احمد قریشی

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا محتسب کا ادارہ گڈ گورننس، انسانی حقوق کے تحفظ اور بدانتظامی سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں بنیادی کردار کا حامل اور عوامی داد رسی کر رہا ہے۔

وہ ہانگ کانگ میں محتسب دفتر کے قیام کی 35 ویں سالگرہ پر بین الاقوامی محتسب کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی محتسب نے کہا پاکستان میں محتسب کے ادارے مضبوط ہو چکے اور عام لوگوں کو مفت، تیز تر انتظامی انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں