یوسف گیلانی کی علی حسن کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت، فاتحہ خوانی
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اوچ شریف میں حضرت محبوب سبحانی کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
انہوں نے اپنے خاندان کے بزرگوں کے مزارات پر بھی حاضری دی۔ خاندان گیلانی ملتان، خاندان گیلانی اوچ شریف اور خاندان گیلانی جمال دین والی نے سابق ایم این اے علی حسن گیلانی کی وفات پرتعزیت اور ان کے بھتیجے سید غوث معین الدین گیلانی کی دستار بندی کی۔ یوسف رضا گیلانی نے سابق گورنر مخدوم احمد محمود کے ہمراہ علی حسن گیلانی کے اہلخانہ بشمول چچا ظفر حسن گیلانی، بھائی ایم این اے سمیع الحسن گیلانی، کزن ایم پی اے عامر علی شاہ گیلانی اور سید سہیل گیلانی سے تعزیت کی اور کہا علی حسن گیلانی کی اہل علاقہ کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔