تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ سے دو کار لفٹر گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھا نہ بہارہ کہو پولیس نے دو کار لفٹرز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی مسروقہ گاڑی برآمد کر لی ۔
گرفتار ملزمان کی شناخت توقیر احمد اور احتشام جہانگیر کے ناموں سے ہو ئی ہے ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے علاقہ میں کئی وارداتیں کر نے کا اعتراف کیا ہے ، پولیس نے مزید کارروا ئی شروع کر دی ۔