تحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،سنی تحریک

  تحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،سنی تحریک

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ختم ِنبوت کا آئین و قانون اکابرین اہلِسنّت کاتحفہ ہے ۔ ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ شہدائے ختم نبوت کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

سیدنا صدیق اکبر ؓ ختم نبوت کے محافظِ اول ہیں۔وطن عزیز کی ترقی و کامیابی کے لیے خلفائے راشدین کی سیرت پر عمل کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر ثروت اعجاز قادری ، علامہ محبوب علی سہتو ،علامہ طاہر اقبال چشتی و دیگر علماو و مشائخ نے را ولپنڈی میں تحفظ ختم نبوت ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ا س موقع پر پیر اولیا بادشاہ فاروق ، پیر عظمت نواز سرکار ، پیر سعدالرحمان نقشبندی ، پیر سرکار جی ، پیر سید سرفراز شاہ ، پیر محمد قاسم سیفی ،پیر غلام مرتضیٰ شاکر ،پیر جمیل احمد نقشبندی ،خلیفہ تنویر احمد موہڑوی،پیر ڈاکٹر شیراز القادری،علامہ پیر محمد رفیق شاکر،علامہ مفتی محمد فاروق چشتی ،علامہ حافظ محمد صالحین عاجز ،علامہ سعید اختر صدیقی ،علامہ عبداللطیف قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا موجودہ ومستقبل کے چیلنجزکامقابلہ کرنے کے لیے تمام محبِّ وطن اور نظریاتی قوّتوں کویکجا ہونا پڑے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں